Thursday, 4 February 2016


وہ بعد مدت کے جب ملا تو
اس نے پوچها....
یہ خشک زلفیں

یہ بهیگی پلکیں
یہ دشت آنکھیں
یہ کاسنی لب
کدهر گنوا دیئے...؟
وہ شوخ آنکھیں
وہ نرم باتیں
وہ سرخ عارض
وہ گرم سانسیں
وہ کهل کے ہنسنا،وہ چہچہانا
کیا ہوا ہے،کدهر گیا سب...؟؟؟
تو میں یہ بولا__!
محبتوں کا حصول ہے یہ
لٹا کے سپنے،گنوا کے آنکھیں
محبتوں میں ملا یہی ہے.....!

No comments:

Post a Comment